QR CodeQR Code

پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی صدر سید مجاہد عباس گردیزی کا خصوصی انٹرویو

21 Jun 2020 00:00

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی ادارے اور ایجنسیاں بروقت کارروائی کرتیں تو آج جناب سیدہ کی شان میں گستاخی نہ ہوتی، ملک میں جسکی لاٹھی اُسکی بھینس کا قانون ہے، صحابہ بل کی منظوری پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن اہلبیت کیساتھ کیا دشمنی ہے۔؟


علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کا تعلق خانیوال کی تحصیل کبیروالا سے ہے، ابتدائی تعلیم جامعہ مظہرالایمان ڈھڈیال اور جامعة الکوثر سے حاصل کی, بعدازاں قم المقدسہ میں زیرتعلیم رہے، گذشتہ پندرہ سالوں سے محلہ جوادیہ میں خطیب مسجد ہیں، شیعہ علماء کونسل میں یونٹ سے لیکر صوبے تک کی ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں، بعدازاں وہ پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی صدر منتخب ہوئے، علاوہ ازیں ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء اور رویت ہلال کمیٹی ملتان زون کے ممبر ہیں، سید مجاہد عباس گردیزی اتحاد بین المسالک اور بین المذاہب کے حوالے سے مختلف اداروں کیساتھ کام کرچکے ہیں، ''اسلام ٹائمز'' نے گذشتہ روز اُنکے ساتھ نشست میں موجودہ ملکی صورتحال بالخصوص گستاخ اشرف جلالی، پنجاب اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کے حوالے سے قرارداد کی منظوری اور اس آڑ میں ناموس صحابہ بل کی منظوری، ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos 
 


خبر کا کوڈ: 869861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/869861/پاکستان-عزاداری-کونسل-کے-مرکزی-صدر-سید-مجاہد-عباس-گردیزی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org