QR CodeQR Code

خرم پرویز کا کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

21 Jun 2020 21:49

جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے سینیئر کارکن کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر جو مظالم و بربریت جاری رکھی ہوئی ہے، اسکے نتیجے میں اس نے جمہوری اصولوں کو منہدم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت چاہے تو کشمیر میں قدرے حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں، لیکن قابض فورسز کو کشمیری عوام کے خون کی لت لگی ہوئی ہے۔


خرم پرویز کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے اہم و سینیئر رکن ہیں، یہ ادارہ حقوق البشر کی پاسداری کیلئے فعال ہے، کولیشن آف سول سوسائٹی کے زیر نظارت ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈسپیئر پرسنز سرگرم ہے، جو جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کرتا ہے، اسکے علاوہ انکے زیر نظارت پبلک کمیشن آن ہیومن رائٹس بھی فعال ہے، جو 1994ء سے ڈیلی بیسز ہیومن رایٹس وؤیلیشن ڈاکومنٹری پر کام کرتا ہے، مختلف اضلاع میں ریجنل گروپس کے علاوہ ایک ماہنامہ بھی نکلتا ہے، جس میں گاہے بگاہے کشمیر کے حوالے سے مختلف رپورٹس منظر عام پر آرہی ہیں، کولیشن آف سول سوسائٹی کا اہم کام جموں و کشمیر کے گمشدہ افراد، متاثرین اور گمنام قبروں کے حوالے سے کیسز مرتب کرنا اور انہیں پھر عدالت میں لڑنا، خرم پرویز اپنی ابتدائی حیات سے اس ہیومن رائٹس گروپ سے وابستہ ہیں۔

14 ستمبر 2016ء جب وہ جینوا میں کشمیری عوام کی نمائندگی کرنے جا رہے تھے تو بھارتی حکومت نے انکو دہلی ائرپورٹ پر حراست میں لیا تھا۔ انکو متعدد بار نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھی قید میں رکھا گیا۔ حقوق البشر کی پاسداری کے دوران خرم پرویز پر بارہا جان لیوا حملے بھی کئے گئے، جس میں انکا ایک پاوں مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے خرم پرویز سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 869902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/869902/خرم-پرویز-کا-کشمیری-عوام-پر-بھارتی-مظالم-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org