QR CodeQR Code

لاک ڈاون کیوجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش اور مشکلات پر نثار علی فیضی کی ویڈیو گفتگو

23 Jun 2020 17:25

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تعلیم کا اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جو شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، وہ تعلیم کا شعبہ ہے۔ حکومتی اقدامات کیساتھ ساتھ معاشرے کی اپنی ذمہ داری ہے کہ اس وباء میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ذمہ داری کیساتھ زندگی کے عمل کو جاری رکھیں۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی، خیر العمل فاونڈیشن، محمد علی ویلفیئر ایسوسی ایشن میں مرکزی سطح پر تعلیم اور صحت کے شعبے میں فلاحی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، تدریس سے وابستہ ہیں، زمانہ طالب علمی میں آئی ایس او پاکستان میں بطور ڈویژنل صدر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ کرونا وائرس وباء کیوجہ سے لاک ڈاون کے نتیجے میں تعلیمی اداروں کی بندش، تعلیمی عمل میں تعطل اور متبادل ذرائع سے تدریسی عمل کیوجہ سے طلبہ کیلئے پیدا ہونیوالی مشکلات اور حکومتی اقدامات سمیت پیدا ہونیوالے سوالات پر اسلام ٹائمز نے انکا انٹرویو کیا، جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 870407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/870407/لاک-ڈاون-کیوجہ-سے-تعلیمی-اداروں-کی-بندش-اور-مشکلات-پر-نثار-علی-فیضی-ویڈیو-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org