QR CodeQR Code

متحدہ جمعیت اہلحدیث ملتان کے امیر کا گستاخ سیدہ کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

24 Jun 2020 23:35

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں متحدہ جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ جس بی بی کی طہارت کی سند اللہ قرآن میں دے، اُسکی شان میں گستاخی بے ایمان ہونے کی نشانی ہے، حکومت پاکستان اس طرح کے گستاخوں کا راستہ روکے، ورنہ ملک میں فرقہ واریت پھیلے گی۔


قاری عبدالحنان حیدری کا تعلق بہاولپور سے ہے، گذشتہ بیس سال خطابت کے شعبے سے وابستہ ہیں، عبدالحنان حیدری اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے مختلف فورمز کا حصہ ہیں، محکمہ اوقاف کے خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ رویت ہلال کمیٹی کے زونل ممبر بھی ہیں، اہلحدیث مکتبہ فکر کی جماعت متحدہ جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر ہیں۔ اسلام ٹائمز نے خاتون جنت سیدہ کائنات کی شان میں ہونیوالی گستاخی کے حوالے سے انکا انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 870667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/870667/متحدہ-جمعیت-اہلحدیث-ملتان-کے-امیر-کا-گستاخ-سیدہ-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org