QR CodeQR Code

بھارت میں آر ایس ایس کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غلام علی گلزار کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

مودی کے مظالم سے مسئلہ کشمیر ہرگز ختم نہیں ہوسکتا

25 Jun 2020 13:20

جموں و کشمیر تحریک مکاتب امامیہ اور تحریک نفاذ شریعت کے بانی مولانا غلام علی گلزار کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارت و چین کی سرحد پر پائی جانیوالی کشیدگی کی اہم ترین وجہ مسئلہ کشمیر کو التوا میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہٹ دھرمی کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے اور مودی کے کشمیری عوام پر مظالم اور بربریت سے مسئلہ کشمیر ہرگز ختم نہیں ہوسکتا ہے۔


مقبوضہ کشمیر کے مایہ ناز مفکر، سماجی کارکن اور قلمکار مولانا غلام علی گلزار فعلاً کشمیر طبیہ کالج سرینگر میں بحثیت پروفیسر کام کر رہے ہیں، اسکے علاوہ مذکورہ ادارے سے شائع ہونیوالےجریدے علم و حکمت کے مُدیر بھی ہیں، ساتھ ہی ساتھ مجلس اتحاد ملت جو اسلامی انجمنوں و دانشوروں کا ایک فورم ہے، اسکے جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ غلام علی گلزار 1976ء تک انجمن تحفظ اسلام کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، 1972ء سے 1976ء تک مسلم پرنسل لاء فورم کے سیکرٹری رہ چکے ہیں، اسکے علاوہ تنظیم المکاتب معاون کمیٹی کشمیر کے نگران سیکرٹری کے فرائض قریباً 24 سال انجام دیئے، وہ تحریک مکاتب امامیہ اور تحریک نفاذ شریعت کے بانی بھی ہیں، مولانا غلام علی گلزار 70 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور انکی چند ایک کتب ابھی زیر طبع بھی ہیں،  اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے غلام علی گلزار سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اپنی گفتگو میں غلام علی گلزار کا کہنا تھا کہ شدت پسندانہ روش خود بھارت کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے اور آر ایس ایس کا یہ ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اظہار رائے پر مکمل پابندی ہے، تاہم صحافت کی آزادی میں پاکستان بھارت سے بہت آگے ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 870756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/870756/مقبوضہ-کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-پر-غلام-علی-گلزار-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org