QR CodeQR Code

سینیئر صحافی و تجزیہ کار محمد اسلم اعوان کا خصوصی انٹرویو

22 Jul 2020 21:34

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی کا اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور علی امین گنڈاپور کا بحیثیت سیاسی لیڈر یا سربراہ کشمیر کمیٹی کوئی موازنہ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمٰن ایک بہت بڑے عالم دین ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر امور کشمیر کی جو قائمہ کمیٹی ہے، وہ غیر متعلق ہے، اس کمیٹی کا کشمیر مسئلے پر کوئی عمل دخل نہیں ہے، بلکہ جتنی بھی قائمہ کمیٹیاں ہیں، وہ ساری علامتی ہیں، انکا پالیسی سازی میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ حکومت کی بنی ہوئی جتنی بھی قائمہ کمیٹیاں ہیں، وہ اُسی طرح کام کرتی ہیں، جس طرح حکومت چاہتی ہے، اگر انکو اپنے طریقے پر کام کرنے کی اجازت ہوتی تو خود تلاش کرتے کہ اس قانون کو اس طرح سے ہونا چاہیئے۔ باقی دنیا میں قائمہ کمیٹیاں اپنا رول ادا کرتی ہیں، لیکن ہمارے ہاں انکی کوئی حیثیت نہیں ہے۔


محمد اسلم اعوان کا تعلق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ وہ سینیئر صحافی ہیں اور دنیا نیوز کے بیورو چیف بھی رہے ہیں، جبکہ مختلف انگریزی و اردو اخباروں کیلئے کالم بھی لکھتے ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں 7 اکتوبر 2001ء سے جاری امریکی جنگ کو ورکنگ جرنلسٹ کے طور پر کور کرتے رہے۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ علاقے کی قومی سیاست، ثقافت اور تہذیب پر دہشتگردی کی جنگ کے اثرات پر خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سینیئر صحافی و تجزیہ کار محمد اسلم اعوان سے دہشتگردی سمیت دیگر مسائل پر خصوصی گفتگو کی، جو ویڈیو انٹرویو کی صورت میں قارئین کی نظر ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 873197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/873197/سینیئر-صحافی-تجزیہ-کار-محمد-اسلم-اعوان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org