QR CodeQR Code

شبیر حسین ساجدی کا پاراچنار کے موجودہ حالات کے حوالے سے ویڈیو انٹرویو

13 Jul 2020 00:16

صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جب تک ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام نہیں کرتے، اسوقت تک کرم کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے، افغانستان میں داعش کی موجودگی اور سرحد کے اس طرف طالبان کیوجہ سے جان بوجھ پاراچنار کے حالات کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے، یہ ایک خطرناک کھیل ہے، جسکے نتائج انتہائی ہولناک برآمد ہوسکتے ہیں۔ حکومت متعصب سرکاری افسران کو معطل کرکے انکے خلاف انکوائری کروائے۔


شبیر حسین ساجدی کا بنیادی تعلق ضلع کرم کے علاقہ کڑمان سے ہے، وہ ماضی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں مرکزی سینیئر نائب صدر کی ذمہ داری ادا کرچکے ہیں، اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے سیکرٹری جنرل سمیت ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ کے رکن بھی رہے ہیں۔ جناب شبیر ساجدی کا شمار کرم کے پڑھے لکھے اور فعال تنظیمی کارکنوں میں ہوتا ہے۔ وہ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی کے امیداور بھی رہے ہیں۔ حالیہ بالشخیل مسئلہ کی کشیدگی کے دوران دیگر مشران کے ہمراہ انہوں نے اپنا انتہائی مثبت رول ادا کیا، تاہم انتظامیہ کیجانب سے شبیر ساجدی سمیت بعض اہم مذہبی رہنماوں کیخلاف بلاجواز ایف آئی آر درج کی گئی۔ اسلام ٹائمز نے ضلع کرم کے حالیہ حالات کے تناظر میں صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماء شبیر حسین ساجدی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 873998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/873998/شبیر-حسین-ساجدی-کا-پاراچنار-کے-موجودہ-حالات-حوالے-سے-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org