QR CodeQR Code

لاپتہ شیعہ افراد کا معمہ، مکمل حقائق پر مبنی علامہ حیدر عباس عابدی کا انٹرویو

18 Jul 2020 23:22

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسننگ پرسنز کے مرکزی رہنما کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چار شخصیات ملک کی بہت اہم ہوتی ہیں، ظاہری سب سے بڑا رتبہ صدر مملکت کا ہے، قیدیوں کے معاملے میں صدر مملکت کو انتہائی اہمیت حاصل ہوتی ہے، جب کراچی میں صدر مملکت کی رہائشگاہ کے باہر لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے احتجاج کیا تھا، وہ خود تو تشریف نہیں لائے تھے، لیکن بعض چینلز پر انہوں نے کہا تھا کہ میں اس مسئلے کو دیکھوں گا، لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو خصوصی توجہ سے دیکھیں گے، اسکے بعد حکومتی سربراہ وزیراعظم ہیں، عمران خان صاحب وزیراعظم بننے سے قبل جو باتیں کرتے تھے، ان میں مسننگ پرسنز کی بات بھی شامل ہے اور وہ عوام کے ذہنوں میں ہے اور انکی ویڈیوز بھی بہت زیادہ وائرل ہیں، ویسے بھی وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، جس میں اگر ظلم ہوگا، تو وہ ریاست مدینہ نہیں بن سکتی، وزیراعظم صاحب کو لاپتہ شیعہ افراد کی فہرست بھی کئی شخصیات پیش کرچکے ہیں، وہ اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آرمی چیف صاحب کا تعلق بھی اس اہم مسئلے سے بنتا ہے، انہوں نے ایک اہم کردار بھی ادا کیا ہے، میں انکا خاص طور پر شکریہ ادا کرونگا، وہ اس لیے کہ اس مسئلے پر توجہ اور خاص اقدامات انکے بہت اچھے رہے، خاص طور پر چادر اور چار دیواری والا مسئلہ ان تک پہنچایا گیا، جس پر انہوں نے خصوصی ہدایت دی کہ اس طرح سے لوگوں کو نہ اٹھایا جائے، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ماضی کے مقابلے میں یہ مسئلہ بہت بہتر ہوا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ پوری طرح سے حل ہوگا، لوگوں کی حرمت کا، انکے گھروں کی حرمت کا خیال رکھا جائیگا، چیف جسٹس صاحب کا کردار بہت اہم ہے، ان مسائل میں امکان یہ ہے کہ یہ ایک توجیح کی جائے کہ مسننگ اس لئے کیا جاتا ہے کہ عدالتیں شاید اس مسئلے کو پوری طرح سے حل نہیں کر پاتیں، اس حوالے سے بھی وہ ذمہ دار ہیں، اگر ملک میں لاقانونیت ہو رہی ہے تو اس حوالے سے بھی وہ ذمہ دار ہیں کہ وہ اس مسئلے کو دیکھیں، قانونی حوالے سے حل کریں اور ویسے بھی وہ مظلوموں کیساتھ کھڑے ہوں۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید حیدر عباس عابدی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انکا تعلق فعال ملی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسننگ پرسنز کے مرکزی رہنما ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم رکن بھی ہیں اور ماضی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نظارت میں بھی اپنی ذمہ داری ادا کرچکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاپتہ شیعہ افراد کے مسئلے سے متعلق علامہ حیدر عباس عابدی کیساتھ انکی رہائشگاہ پر مختصر نشست کی، اس موقع پر لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 875252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/875252/لاپتہ-شیعہ-افراد-کا-معمہ-مکمل-حقائق-پر-مبنی-علامہ-حیدر-عباس-عابدی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org