2
0
Saturday 18 Jul 2020 23:22

لاپتہ شیعہ افراد کا معمہ، مکمل حقائق پر مبنی علامہ حیدر عباس عابدی کا انٹرویو

متعلقہ فائیلیںکراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید حیدر عباس عابدی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انکا تعلق فعال ملی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسننگ پرسنز کے مرکزی رہنما ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم رکن بھی ہیں اور ماضی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نظارت میں بھی اپنی ذمہ داری ادا کرچکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاپتہ شیعہ افراد کے مسئلے سے متعلق علامہ حیدر عباس عابدی کیساتھ انکی رہائشگاہ پر مختصر نشست کی، اس موقع پر لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 875252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
"خاص طور پر چادر اور چار دیواری والا مسئلہ ان تک پہنچایا گیا، جس پر انہوں نے خصوصی ہدایت دی کہ اس طرح سے لوگوں کو نہ اٹھایا جائے، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ ماضی کے مقابلے میں یہ مسئلہ بہت بہتر ہوا ہے" بات تو وہ ہی ہے کہ سو جوتے نہ مارے جائیں، دس عدد کم کر دیں اور مہربانی کریں جلدی جلدی مار لیا کریں، کام پر جانا ہوتا ہے، تاخیر ہو جاتی ہے۔
Australia
سلام بھائی میرے، قم کی آرام طلب آسائش چھوڑ کر براہ کرم پاکستان واپس تشریف لائیں، تاکہ آپ کو آٹے دال کا بھاؤ پتہ لگے۔ اب تلک جن جن افراد نے اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کیا، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ لاپتہ افراد کی اکثریت واپس آچکی ہے، بارہ سنگا بن کر دیوار پر ٹکر مارنے سے اپنے ہی سینگ ٹوٹیں گے۔ شریعہ کی لائن میں لگنا اور ہے اور پاکستان کے شیعہ مستضعفین کیلئے جدوجہد کرنا اور ہے۔ تلخ بات کی معذرت، لیکن آپ کی عجیب بات کا جواب یہی تھا۔
آپ کا بھائی: ن م عابدی
ہماری پیشکش