QR CodeQR Code

ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدوں کی تفصیلات سے متعلق سید حسن رضا نقوی کی ویڈیو گفتگو

25 Jul 2020 20:13

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے کی تفصیلات اس میں شامل منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے سید حسن رضا نقوی نے بتایا کہ یہ نہ صرف خطے میں امریکہ کی شکست ہے بلکہ ایران کی بہت بڑی کامیابی ہے، اس میں ایران سے شام تک منصوبے شامل ہیں۔


حسن رضا نقوی، پی ایچ ڈی اسکالر (شعبہ مینجمنٹ سائینسز) تہران یونیورسٹی ایران، سابق مرکزی نائب صدر ISO پاکستان، شاعر و ادیب اور سحر ٹی وی تہران کے اینکر پرسن ہیں۔ عالمی تناظر میں جب ایران کا مغربی طاقتوں کے ساتھ مذاکراتی عمل بھی کسی حد تک چل رہا تھا تو اسکے ہوتے ہوئے ایران کے چائنہ کیساتھ 25 سالہ معاہدے کی اہمیت کیا ہے، اس سے متعلق بعض شخصیات جیسے سابق صدر احمدی نژاد کا موقف کس حد تک درست ہے؟ اسی طرح گذشتہ دنوں ایران کے ری ایکٹر میں دھماکے کی خبروں میں کیا حقیقت ہے؟  اور ایران میں امن و امان کی صورتحال کس حد تک کنٹرول میں ہے یا نہیں۔؟ جیسے سوالات پر سید حسن نقوی کی اسلام ٹائمز کیلئے ویڈیو گفتگو ناظرین اور سامعین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 876490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/876490/ایران-اور-چین-کے-25-سالہ-معاہدوں-کی-تفصیلات-سے-متعلق-سید-حسن-رضا-نقوی-ویڈیو-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org