QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنماء ملک اقرار حسین کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

26 Jul 2020 23:56

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چئیرمین عزاداری کونسل کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کیساتھ ملاقات کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے واضح کیا کہ ایس او پیز کو مکمل طور پر فالو کیا جائے گا، تاہم اس کی آڑ میں عزاداری پر کسی قسم کی بھی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس طرح ہر سال عزاداری کے جلوس، مجالس اور دیگر پروگرامات ہوتے ہیں، اس سال بھی ان شاء اللہ اسی طرح ہوں گے، تاہم اس مرتبہ ہمیں ایس او پیز کو فالو کرنا ہوگا۔ یوم علیؑ کے موقع پر حکومت کی نااہلی کیوجہ سے مسائل پیدا ہوئے، حکومت کو چاہیئے کہ احکامات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے، تاکہ محرم میں یوم علیؑ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین کا تعلق ضلع جہلم کے علاقہ دینہ کے معروف مذہبی گھرانے سے ہے، وہ ایم ڈبلیو ایم کے تاسیسی رہنماوں میں شمار ہوتے ہیں، ملک اقرار حسین صاحب ایم ڈبلیو ایم میں اس سے قبل مختلف مرکزی عہدوں پر ملی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف فلاحی امور میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ ملک اقرار حسین ملکی اور بین الاقوامی امور پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں، آمدہ محرم الحرام کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے انہیں چیئرمین عزاداری کونسل کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ‘‘اسلام ٹائمز‘‘ نے اسی مناسبت سے ملک اقرار حسین صاحب کیساتھ اسلام آباد میں ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 876691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/876691/ایم-ڈبلیو-رہنماء-ملک-اقرار-حسین-کا-محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org