QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالا بل بدنیتی پر مبنی ہے، ڈاکٹر محمد حسین اکبر

26 Jul 2020 22:29

تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ کا "اسلام ٹائمز" سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں تکفیری گروہ کے افراد پہنچ چکے ہیں، جو شرپسندی کو ہوا دے رہے ہیں، محرم سے قبل ایسے متنازع بل کا پیش ہونا صوبے میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہے، ملک کا آئین تمام قوانین کا حامل ہے، ایسے کسی متازع بل یا قانون کی مزید کوئی ضرورت نہیں، اہلبیت کی حرمت کے چوکیدار ہیں، کوئی سازش و گستاخی نہیں ہونے دینگے۔


ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر تحریک حسینیہ پاکستان اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ہیں۔ وہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے رکن ہیں جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل میں بھی رہ چکے ہیں۔ مختلف پلیٹ فارمز پر ملت جعفریہ کا موقف مدلل انداز میں پیش کرتے ہیں، اپنی دبنگ شخصیت کے باعث حکومتی اور مذہبی حلقوں میں اپنے خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر درجنوں کتب کے مصنف و مولف بھی ہیں جبکہ اتحاد امت کیلئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے حالیہ صورتحال پر ان کیساتھ گفتگو کی، جو ناظرین کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 876697

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/876697/پنجاب-اسمبلی-میں-پاس-ہونیوالا-بل-بدنیتی-پر-مبنی-ہے-ڈاکٹر-محمد-حسین-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org