QR CodeQR Code

پاکستان کیلئے بڑا مشکل ہے کہ سعودی عرب کے مقابلے میں کوئی حقیقی بات کرسکے

سعودی عرب کے زیر اثر پاکستان کی خارجہ پالیسی، پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کا خصوصی انٹرویو

17 Aug 2020 23:43

پاکستان کے مشہور و معروف سینیئر کالم نگار و تجزیہ کار کا "اسلام ٹائمز" کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پچھلے 73 سالوں میں سب سے ناکام ثابت ہو رہی ہے، پاکستان اسلامی ممالک میں بھی تنہا ہوگیا ہے، پاکستان کے دو بڑے اتحادی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اب پاکستان کی پہلے کی طرح حمایت نہیں کر رہے، جسکے باعث او آئی سی بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت نہیں کر رہی، پاکستان کے پاس سوائے ایران اور ترکی کے کوئی اور مسلم ملک نہیں ہے۔ یو اے ای کیجانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر بھی پاکستان کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کر پایا، لہٰذا پاکستان پھر تنہائی کیطرف جائیگا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی سعودی دباؤ کے زیر اثر تھی اور ہے، پاکستان کیلئے بڑا مشکل ہے کہ سعودی عرب کے مقابلے میں کوئی حقیقی بات کرسکے، پاکستان کی فوج بہت زیادہ Dependent ہے سعودی عرب پر، پاکستانی فوج کے سابق سربراہ وہاں نوکری کرتے ہیں، یہ بھی ایک بہت افسوس کی بات ہے، عمران خان مجبور ہیں، وہ اپنی خارجہ پالیسی کے بارے میں کوئی آزادانہ فیصلے نہیں کرسکے، کیونکہ deep state نے انہیں گھیرا ہوا ہے، وزارت خارجہ کو خارجہ پالیسی بنانے کی آزادی نہیں ہے۔


پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان پاکستانی صحافت کی انتہائی معروف شخصیت، سینیئر، بے باک کالم نگار و تجزیہ کار ہیں، وہ وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، آجکل بحیثیت پروفیسر جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ سے وابستہ ہیں۔ وہ گذشتہ تیس سال سے زائد عرصے سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ وہ چالیس سال سے زائد عرصے سے صحافت سے بھی وابستہ ہیں، انکے کالم و تجزیئے روزانہ مختلف قومی اخبارات و جرائد کی زینت بنتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کیساتھ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 880798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/880798/سعودی-عرب-کے-زیر-اثر-پاکستان-کی-خارجہ-پالیسی-پروفیسر-ڈاکٹر-توصیف-احمد-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org