QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، پُرامن عزاداروں پر بھارتی فورسز کی بربریت

31 Aug 2020 12:29

مقبوضہ کشمیر کے بمنہ سرینگر میں قابض فورسز نے پُرامن عزاداروں پر شیلنگ، پلٹ گن اور آنسو گیس کا بے تحاشہ اشتعمال کیا، عزاداروں کو گرفتار کرکے ان پر کالے قوانین کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بڈگام، گنڈ حسی بٹ کے بعد لالچوک اور بمنہ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض بھارت نے شیلنگ، آنسو گیس اور پلٹ گن کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ 8 اور 9 محرم الحرام کو شہر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران 30 کے قریب پُرامن عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ شہر سرینگر کے پائین علاقوں کو سول لائنز علاقوں کیساتھ ملانے والی سڑکوں کو بند کیا گیا تھا۔ ادھر بمنہ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض فورسز نے راست شیلنگ کی اور پلٹ گن کا استعمال کرکے عزاداروں کو شدید زخمی کیا اور کئی عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ زخمی عزاداروں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ چند عزاداروں کو پلٹ گن لگنے سے انکی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں پلٹ گن کے شکار عزاداروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 883351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/883351/مقبوضہ-کشمیر-پ-رامن-عزاداروں-پر-بھارتی-فورسز-کی-بربریت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org