QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے رہنماء سینیٹر مشتاق احمد خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

2 Sep 2020 00:38

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے حکومت کیخلاف ہر سطح پر تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی پی اور نون لیگ نے ہمیشہ فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کیا، مولانا فضل الرحمان حکومت کیخلاف تحریک چلانے میں مخلص ہیں، لیکن یہ دونوں جماعتیں ایسا نہیں چاہتیں، میں نے ڈیل آف سینچری کیخلاف سینیٹ آف پاکستان میں قرارداد پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور ہوئی، پاکستان کا ایوان دنیا کا پہلا ایوان ہے جس نے ڈیل آف سینچری کو مسترد کیا۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان، ایران اور چین کو افغانیوں کی سپورٹ کرنا ہوگی، تاکہ امریکہ اور نیٹو سے مکمل طور پر جان چھڑائی جائے۔


مشتاق احمد خان صاحب کا شمار جماعت اسلامی کے سینیئر اور اہم رہنماوں میں ہوتا ہے، وہ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کیساتھ منسلک رہے، اسوقت امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی حیثیت سے تنظیمی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جبکہ ایوان بالا (سینٹ آف پاکستان) میں بھی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مشتاق احمد خان ملکی اور بین الاقوامی حالات پر بہت گہری نظر رکھتے ہیں اور صوبہ کی اہم سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال، حکومت کیخلاف اپوزیشن کے کردار اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے جناب مشتاق احمد خان صاحب کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 883660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/883660/جماعت-اسلامی-کے-رہنماء-سینیٹر-مشتاق-احمد-خان-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org