QR CodeQR Code

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء خواجہ مدثر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

12 Sep 2020 13:02

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو کچھ قوتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہ رہی ہیں، ان شاء اللہ جلد تمام مسالک کے علماء مل بیٹھ کر اپنے داخلی مسائل حل کر لیں گے، موجودہ حکومت سے متعلق جے یو آئی کا پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے، اے پی سی میں حکومت سے متعلق تحریک نیا رخ اختیار کرے گی۔


خواجہ مدثر تونسہ شریف میں سجادہ نشین ہیں، وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما ہیں، بنیادی تعلق تونسہ شریف سے ہے، خواجہ مدثر ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں اور پنجاب میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، سلسلہ چشتیاں شاہ سلمان صوفی بزرگ سے تعلق ہے۔ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کی تحریک میں روح رواں رہے ہیں، جے یو آئی کی علماء مشائخ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اسکے علاوہ  فارن افیئرز کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔ پڑھی لکھی شخصیت کے مالک ہیں، مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے قائل ہیں اور اسکے لیے خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔حالیہ دنوں میں مسالک کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی کو دور کرانے کیلئے پیش پیش ہیں۔ اسلام ٹائمز نے اس محرم الحرام میں پیدا ہونیوالی صورتحال اور سیاسی منظر نامے پر ہونیوالی نئی پیشرفت اور جے یو آئی کی سیاسی حکمت عملی پر ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 885484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/885484/جمعیت-علمائے-اسلام-ف-کے-مرکزی-رہنماء-خواجہ-مدثر-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org