0
Saturday 12 Sep 2020 13:02

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء خواجہ مدثر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںخواجہ مدثر تونسہ شریف میں سجادہ نشین ہیں، وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما ہیں، بنیادی تعلق تونسہ شریف سے ہے، خواجہ مدثر ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں اور پنجاب میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، سلسلہ چشتیاں شاہ سلمان صوفی بزرگ سے تعلق ہے۔ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کی تحریک میں روح رواں رہے ہیں، جے یو آئی کی علماء مشائخ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اسکے علاوہ  فارن افیئرز کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔ پڑھی لکھی شخصیت کے مالک ہیں، مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے قائل ہیں اور اسکے لیے خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔حالیہ دنوں میں مسالک کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی کو دور کرانے کیلئے پیش پیش ہیں۔ اسلام ٹائمز نے اس محرم الحرام میں پیدا ہونیوالی صورتحال اور سیاسی منظر نامے پر ہونیوالی نئی پیشرفت اور جے یو آئی کی سیاسی حکمت عملی پر ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 885484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش