QR CodeQR Code

فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کے تناظر میں سبحان علی ساحل کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

27 Sep 2020 21:35

تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر و نیشنل کونسل کے رکن کا ”اسلام ٹائمز“ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ فرقہ واریت کی سازش کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو جانی و مالی تکلیف دہ نقصانات اٹھانا پڑے، پی ٹی آئی کے دو سالہ دورِ حکومت میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا، وہ عالمی قوتیں جو پاکستان کو پُرامن اور ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں، اس ملک کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں، پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں، وہ بین الاقوامی قوتیں ہی ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کے پیچھے ہیں، لیکن پی ٹی آئی کی حکومت میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، حالیہ چند ہفتوں سے جو فرقہ وارانہ لہر نظر آ رہی ہے، اس میں چند سازشی شرپسند عناصر و شخصیات ملوث ہیں، جنہوں نے ماضی میں بھی فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی، جن کی پشت پناہی بین الاقوامی قوتیں کر رہی ہیں، خاص طور پر حالیہ فرقہ وارانہ لہر میں ہندوستان کا ہاتھ ہے، افغانستان میں بیٹھ کر امریکا بھی سازشی کردار ادا کر رہا ہے، ورنہ ہمارے ملک میں تمام مکاتب فکر اور فرقے مل جل کر رہتے ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت ملک میں تمام فرقوں، مکاتب فکر اور اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرے گی، فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، کیونکہ ہماری پاک افواج، رینجرز، پولیس، دیگر سکیورٹی فورسز اور عوام نے ملک کیلئے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، سیننکڑوں ارب ڈالرز کا نقصان اٹھایا ہے۔ قیام پاکستان کی تحریک میں بھی تمام شیعہ سنی فرقوں نے ملکر جدوجہد کی، سب نے ملکر ملک کو آزاد کروایا، بنایا، آباد کیا، لہٰذا اب بھی بھائیوں کو، شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کیلئے جو بھی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، بحیثیت پاکستانی، بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایسے شرپسند انتہاء پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، انہیں حکومتی سطح پر بھی بے نقاب کریں اور عوامی سطح پر بھی ان کی سازش کو ماضی کی طرح اب بھی کامیاب نہ ہونے دیں۔ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں ہے، شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، ہم اس معاشرے میں رہتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ پڑھتے ہیں، کھیلتے ہیں، ایک دوسرے کی خوشی و غم میں شامل ہوتے ہیں، تمام فرقے کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں، ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا ہوتا ہے، تمام فرقوں کی ایک دوسرے کے ساتھ رشتے داریاں بھی قائم ہوتی ہیں، شادیاں بھی ہوتی ہیں، عوامی سطح پر کوئی مسئلہ نہیں، صرف چند انتہاء پسند شرپسند عناصر ہیں، جو اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے، بین الاقوامی قوتوں کے ناپاک ایجنڈے کی تکمیل کیلئے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کرتے ہیں، جو ماضی کی طرح ابھی بھی ناکام ہونگے۔


سبحان علی ساحل پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر ہیں، وہ پی ٹی آئی کی نیشنل کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انکا شمار تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر سمیت مختلف پارٹی عہدوں پر بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کیخلاف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر موضوعات پر انصاف ہاؤس کراچی میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 888744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/888744/فرقہ-واریت-پھیلانے-کی-سازش-کے-تناظر-میں-سبحان-علی-ساحل-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org