QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

7 Oct 2020 22:04

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں امن قائم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیئے، فرقہ پرستوں اور دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر ملک کے حالات خراب کرنے کی منظم سازش کی ہے، تاہم یہاں شیعہ، سنی کا مسئلہ نہیں ہے۔ حکومت کیساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر کے علماء کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہونگی۔


علامہ محمد اقبال بہشتی کا بنیادی تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ کوہاٹ سے ہے، وہ مجلس وحدت مسلمین کے تاسیسی اراکین میں بھی شمار ہوتے ہیں۔ علامہ صاحب ایم ڈبلیو ایم میں مختلف مرکزی ذمہ داریوں پر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اور تین سال تک صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ انکا شمار صوبہ کی اہم فعال، سینیئر اور قومی حوالے سے متحرک شخصیات میں ہوتا ہے، علامہ محمد اقبال بہشتی ملکی و بین الاقوامی امور پر بھی اچھی نگاہ رکھتے ہیں اور اکثر موضوعات پر اپنے قلم کے ذریعے حالات حاضرہ کا تجزیہ بھی بخوبی پیش کرتے ہیں۔ علامہ صاحب اسوقت ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن ہونے کیساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹری مالیات بھی ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے علامہ اقبال بہشتی صاحب کیساتھ ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو معزز ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 890640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/890640/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-رہنماء-علامہ-اقبال-بہشتی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org