QR CodeQR Code

پاکستان میں اربعین واک 2020ء کے اثرات اور مستقبل سے متعلق سید میثم ہمدانی کی گفتگو

10 Oct 2020 04:42

اسلام ٹائمز کیلئے گفتگو میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم میں فلسفہ ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر سید میثم ہمدانی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو سلام پیش کرنا چاہیئے جنہوں نے اس اربعین کو شایان شان انداز میں برپا کرنے کیلئے اسیری برداشت کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پنجاب، سندھ اور وفاقی حکومت نے جس طرح رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی، انہیں بنو امیہ اور بنو عباس کے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ عزاداری کو چاردیواری کے اندر منعقد کرنا چاہیئے، وہ بتائیں کہ اتنی بڑی چاردیواری کہاں ہے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو کر یہ مراسم ادا کریں۔


جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم میں فلسفہ ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر سید میثم ہمدانی کا اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے 2020ء میں پاکستان بھر میں منعقد ہونیوالی واک کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے عوام کے شعور اور اخلاص کا مظہر تھی۔ یہ دراصل امام حسینؑ کے قتل سے مومنین کے دلوں میں موجود حرارت کا اظہار تھا۔ ان لوگوں کو سلام پیش کرنا چاہیئے جنہوں نے اس اربعین کو شایان شان انداز میں برپا کرنے کیلئے اسیری برداشت کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پنجاب، سندھ اور وفاقی حکومت نے جس طرح رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی، انہیں بنو امیہ اور بنو عباس کے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ عزاداری کو چاردیواری کے اندر منعقد کرنا چاہیئے، وہ بتائیں کہ اتنی بڑی چاردیواری کہاں ہے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو کر یہ مراسم ادا کریں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شیعہ سنی مسلمان اسی طرح متحد رہیں، اگر کمزوری دکھائیں گے تو یزیدیت ابھرنے کی کوشش کریگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 891148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/891148/پاکستان-میں-اربعین-واک-2020ء-کے-اثرات-اور-مستقبل-سے-متعلق-سید-میثم-ہمدانی-کی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org