3
Saturday 10 Oct 2020 04:42

پاکستان میں اربعین واک 2020ء کے اثرات اور مستقبل سے متعلق سید میثم ہمدانی کی گفتگو

متعلقہ فائیلیںجامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم میں فلسفہ ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اسکالر سید میثم ہمدانی کا اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے 2020ء میں پاکستان بھر میں منعقد ہونیوالی واک کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے عوام کے شعور اور اخلاص کا مظہر تھی۔ یہ دراصل امام حسینؑ کے قتل سے مومنین کے دلوں میں موجود حرارت کا اظہار تھا۔ ان لوگوں کو سلام پیش کرنا چاہیئے جنہوں نے اس اربعین کو شایان شان انداز میں برپا کرنے کیلئے اسیری برداشت کی اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پنجاب، سندھ اور وفاقی حکومت نے جس طرح رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی، انہیں بنو امیہ اور بنو عباس کے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ عزاداری کو چاردیواری کے اندر منعقد کرنا چاہیئے، وہ بتائیں کہ اتنی بڑی چاردیواری کہاں ہے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو کر یہ مراسم ادا کریں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شیعہ سنی مسلمان اسی طرح متحد رہیں، اگر کمزوری دکھائیں گے تو یزیدیت ابھرنے کی کوشش کریگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 891148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش