QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہیٰ کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

10 Oct 2020 19:42

تحریک انصاف کے ایم پی اے کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ یو اے ای نے اسرائیل کو تسلیم کرکے بہت بڑی بزدلی دکھائی ہے، اسرائیل کے فلسطینیوں کیساتھ کئے جانے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ امریکہ خود کو سپر پاور کہتا تھا، آج افغانستان سے کس طرح وہ خود کو نکالنے کی کوشش کر رہا ہے، عراق میں جو امریکہ کیساتھ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ اسی طرح ان شاء اللہ اسرائیل بھی فلسطین سے رسوا ہوکر نکلے گا۔


فضل الہیٰ خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے ہے، وہ گذشتہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے 6 پشاور ٹو سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ فضل الٰہی خان صاحب عمران خان کے بہت بڑے فین ہیں اور انہیں ہی ملک کیلئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ کھری بات کرنے کے عادی ہیں اور پی ٹی آئی کے جیالے کارکن بھی شمار ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے اپوزیشن کیجانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے الائنس کی تشکیل کے بعد پیدا ہونیوالی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر فضل الٰہی صاحب کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 891295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/891295/پی-ٹی-ا-ئی-کے-رکن-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-فضل-الہی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org