QR CodeQR Code

کون سے قانون کے تحت کیپٹن صفدر کو عدالت سے ہی رہا کردیا گیا، حلیم عادل شیخ

20 Oct 2020 16:45

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کا اعلان مریم نواز نے کیا، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے جوڈیشل میجسٹریٹ کے پاس جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وقاص خان میرا بھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے اس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے سے متعلق کہا ہے کہ تھانے گئے اور پولیس کو کہا کہ ایف آئی آر کاٹنی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کا اعلان مریم نواز نے کیا، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے جوڈیشل میجسٹریٹ کے پاس جا رہے ہیں، کون سے قانون کے تحت صفدر کو عدالت سے ہی رہا کردیا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت ضمانت منظور ہونے پر ملزم کو جیل لے جایا جاتا ہے اور وہیں سے رہائی ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/893124/کون-سے-قانون-کے-تحت-کیپٹن-صفدر-کو-عدالت-ہی-رہا-کردیا-گیا-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org