QR CodeQR Code

ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

31 Oct 2020 20:04

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز دانشور کا کہنا تھا کہ مغرب نے سید الانبیاء کی توہین کرکے ثابت کیا ہے کہ یہ لوگ منافق ہیں، یہ برطانوی شہزادی اور ہولو کاسٹ پر تو کوئی بات برداشت نہیں کرسکتے، مگر انبیاء کیخلاف کچھ بھی کہنے کیلئے تیار ہیں۔ یہ ہولو کاسٹ پر ریسرچ تک نہیں کرنے دیتے، انکے دہرے معیارات ہیں، یہ مسلمانوں کی دل شکنی کرکے سکون محسوس کرتے ہیں۔


جناب ثاقب اکبر معروف محقق، مصنف اور دانشور ہیں۔ وہ علمی تحقیقی ادارہ البصیرہ کے چیئرمین اور پاکستان میں مذہبی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہیں۔ کونسل کے احیاء میں انکا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں وہ تحریک فیضان اولیاء کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ معروف علمی مجلہ ماہنامہ پیام کے مدیر اعلٰی ہونے کے علاوہ عالمی حالات پر بھی انکے تجزیات اور انٹرویوز شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان سے فرانس میں چھپنے والے توہین آمیز خاکے اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کے استفادے کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 895210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/895210/ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-ملی-یکجہتی-کونسل-ثاقب-اکبر-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org