QR CodeQR Code

سرگودہا میں جشن صادقین مشعل بردار جلوس

4 Nov 2020 00:30

ریلی کے شرکاء نے پورے جوش و خروش سے لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعرے لگائے اور جلوس کے شرکاء میں نیاز و تبرک تقسیم کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ مقدس ربیع الاول میں ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ولادت باسعادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی منابست سے ملک بھر میں جشن صادقین کے عنوان سے محافل ذکر اور مشعل بردار جلوس منعقد ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ساہیوال سرگودہا میں امام بارگاہ قصر ام البنینؑ سے لیکر امام بارگاہ قصر عباسؑ تک مشعل بردار ریلی منعقد ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پورے جوش و خروش سے لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعرے لگائے اور جلوس کے شرکاء میں نیاز و تبرک تقسیم کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 895768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/895768/سرگودہا-میں-جشن-صادقین-مشعل-بردار-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org