QR CodeQR Code

امریکی انتخابات کے حوالے سے سینیئر صحافی علی جاوید نقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

10 Nov 2020 18:22

علی جاوید نقوی کا اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں اسے لے ڈوبی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی میں معمولی تبدیلی ممکن ہے لیکن زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہیئے، پاکستان کے حوالے سے بھی امریکی پالیسی میں نمایاں تبدیلی نہیں آئے گی، جو بائیڈن جمہوریت پسند ہے جبکہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نواز حکومت کے باعث عمران خان جو بائیڈن کی پسندیدہ شخصیت نہیں۔ ٹرمپ کی طرح انڈیا میں مودی کو بھی ایسی ہی شکست ملے گی۔


سید علی جاوید نقوی ممتاز صحافی، سینیئر تجزیہ کار، کالم نگار اور درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ علی جاوید نقوی کی "امریکی سازشیں"، "اور فوج آگئی" سمیت متعدد معروف کتابیں مارکیٹ میں نام کما چکی ہیں۔ آپ ہفتہ روزہ ندائے ملت کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں، روزنامہ جنگ، نوائے وقت، جہان پاکستان سمیت کئی اخبارات کیساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ آج کل ایک نیوز چینل کیساتھ وابستہ ہیں۔ امریکہ میں سیاسی صورتحال پر خصوصی نظر رکھتے ہیں۔ امریکہ میں حالیہ ہونیوالے صدارتی انتخابات کے حوالے سے "اسلام ٹائمز" نے ان کیساتھ ایک نشست کی، جسکا احوال اپنے ناظرین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 897004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/897004/امریکی-انتخابات-کے-حوالے-سے-سینیئر-صحافی-علی-جاوید-نقوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org