QR CodeQR Code

نتن یاہو کے خفیہ سعودی دورے سے متعلق علامہ احمد اقبال رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

30 Nov 2020 22:43

اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ خفیہ دورہ سعودی عرب اور اسکے پس پردہ کیا عوامل ہیں؟ کیا متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل کو جلد تسلیم کرنیوالا ہے؟ وزیراعظم عمران خان کے مطابق پاکستان پر عرب ممالک کیجانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، اس دباؤ کا پاکستان پر کتنا اور کیسا اثر پڑ رہا ہے؟ کچھ صحافیوں اور حلقوں کیجانب سے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کی کیا وجوہات ہیں؟ کیا واقعی پاکستان عرب ممالک کے دباؤ سے آزاد ہو رہا ہے؟ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالی عرب بادشاہتوں کا مستقل کیا ہے؟ ان سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین علامہ سید احمد اقبال رضوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرنجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تربیت کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سرنجام دے چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کیساتھ اسرائیلی حکومتی وفد کے حالیہ خفیہ سعودی عرب کے دورے سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی ویڈیو انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 900895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/900895/نتن-یاہو-کے-خفیہ-سعودی-دورے-سے-متعلق-علامہ-احمد-اقبال-رضوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org