QR CodeQR Code

جنرل قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی، علامہ امین شہیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

24 Dec 2020 18:18

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے شہید قاسم سلیمانی کے حوالے سے کافی سارے فوجیوں سے پوچھا کہ آپ لوگوں کی نگاہ میں شہید قاسم سلیمانی کیا ہے اور ان ی شہادت کے بعد آپ لوگوں کا تاثر کیا ہے؟؟ یقین جانیئے، پاکستان ہی کے بہت سارے فوجیوں نے میرے سامنے یہ بات کہی کہ شہید قاسم سلیمانی کو پہلے ہم نہیں جانتے تھے، انکی شہادت کے بعد جب انکی زندگی کے مختلف پہلو سامنے آئے، تو اب ایک فوجی کی حیثیت سے ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ جسطرح سے افسانوی کردار ہوتے ہیں، جس طرح سے مختلف ناولوں میں کردار ہوتے ہیں، اس طرح کے ایک کردار کا نام شہید قاسم سلیمانی ہے، جو کتابوں میں حروف اور الفاظ کی صورت میں نہیں بلکہ میدان عمل میں عملی مجسم صورت میں جس نے کارنامے انجام دیئے اور دنیا میں بڑے ممالک کو اسکا پتہ تھا، عام عوام اس سے بے خبر تھی اور اسکی شہادت کے بعد پھر پتہ چلا کہ کتنا بڑا ہیرو، جو واقعی اس سطح کا ہیرو تھا کہ افسانوی طور پر اسکو اتنا بڑا ہیرو، اتنا بڑا رول ماڈل قرار دیا جا سکتا تھا، اسلامی دنیا سے چھن چکا ہے، یہ میں کسی شیعہ جرنیل کی بات نہیں کر رہا، میں کسی شیعہ فوجی کی بات نہیں کر رہا، شہید قاسم سلیمانی نے ایک سپاہی سے لیکر ایک فوجی جرنیل تک ہر اس شخص کے دل کو متاثر کیا ہے، جو فوجی زندگی کے حوالے سے، تکنیک سے اور فوجی سیاست سے اور فوجی پالیسز سے واقف ہے اور اسکی آگاہی رکھتا ہے۔


ممتاز عالم دین علامہ محمد امین شہیدی ملک کی نامور شخصیت ہیں، بنیادی تعلق گلگت سے ہے، شیعہ سنی اتحاد کیلئے بنائی گئی جماعت امت واحدہ پاکستان کے سربراہ ہیں، ٹی وی چینلز پر مکتب اہلبیتؑ کا دفاع کرنے اور علوم آل محمدؑ کو عام کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانی و سربراہ حشد الشعبی شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے علامہ محمد امین شہیدی کیساتھ کراچی میں ایک تفصیلی نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 905940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/905940/جنرل-قاسم-سلیمانی-ابو-مہدی-المہندس-کی-پہلی-برسی-علامہ-امین-شہیدی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org