QR CodeQR Code

قاسم سلیمانی اور حزب اللہ نہ ہوتی تو شام اور عراق پر داعش قابض ہوتی

شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے حیدر جاوید سید کا خصوصی انٹرویو

31 Dec 2020 10:31

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سینیئر تجزیہ نگار و صحافی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے شام اور عراق کا بدلہ لینے کیلئے یمن پر جارحیت کی، جو کچھ یمن میں ہو رہا ہے، یہ شام اور عراق میں امریکہ اور سعودی عرب کی شکست کا بدلہ اُتار رہے ہیں، جو یمن میں سعودی مظالم کی مذمت نہیں کرتا، اُسے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت نہیں کرنی چاہیئے، جو فلسطین میں اسرائیل کے قتل عام کی بات کرتا ہے، وہ یمن میں سعودی قتل عام سے کیوں کتراتا ہے، صوفی سنی سب سے زیادہ شیعہ کے قریب ہیں، صوفی سنی کا فطری اتحادی شیعہ ہے، یمن میں صوفی سنی ہیں۔ ہم فلسطینیوں کی اس لیے حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہاں سنی اور وہابی زیادہ ہیں، کشمیر کی اس لیے حمایت کرتے ہیں، وہ ہمارا کاروبار ہے، شام اور عراق کا مسئلہ ہم نے ذہن میں بٹھا لیا ہے کہ وہ شیعہ ہیں حالانکہ یہ حقائق نہیں، عراق اور شام میں ایک بڑی تعداد اہلسنت موجود ہیں، جبکہ دنیا آج بھی بشارالاسد کو شیعہ یا نصیری سمجھتی ہے، حالانکہ بشارالاسد اپنے آپ کو سنی کہتا ہے۔ دنیا میں کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ایرانیوں پر اپنے نظام کو تھونپے، ایرانیوں کو اپنی کمزوریاں بھی تلاش کرنی ہیں اور اپنے دشمنوں سے بھی نمٹنا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور حزب اللہ نہ ہوتی تو شام اور عراق پر داعش قابض ہوتی، خطے کو داعش سے نجات میں دلانے میں قاسم سلیمانی کا ہاتھ ہے، داعش کے پیچھے امریکہ، مصر، اردن اور اسرائیل تھا، داعش کے لیے موبائل ہسپتال گولان کے پہاڑیوں کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر تھے، جس سے واضح ہے کہ داعش کے پیچھے کون تھا، میں اس اعتراض کو قطعاً تسلیم نہیں کرتا کہ ایک ایرانی کا کیا حق بنتا ہے کہ وہ شام اور عراق میں مدافعت کرے، میں کہتا ہوں کہ اسرائیل کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ سعودی، مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر ایک ایسی تنظیم بنائے جو شام اور عراق میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کرکے خطے کی حالت تبدیل کرے۔ اگر اسرائیل، سعودی عرب اور امریکہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک تنظیم بنا کر عراق اور شام میں شیعہ مسلمانوں اور سنی مسلمانوں کی نسل کشی کرا کر آبادی کا تناسب تبدیل کرا دیں تو پھر ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں رونما ہونے والی اُن تبدیلیوں کا راستہ روکے، جو مستقبل میں اُس پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔


حیدر جاوید سید 1973ء سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، وہ مصنف اور کالم نگار ہیں، بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان سے ہے، انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء الحق، محترمہ بینظیر بھٹو شہید، نواز شریف، پرویز مشرف کے ادوار دیکھے ہیں، ضیاء الحق کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں، مختلف سماجی و سیاسی ایشوز پر اپنا اظہار خیال کھل کر کرتے ہیں، عالمی حالات پر بھی خاص نگاہ ہے۔ اسلام ٹائمز نے حیدر جاوید سید کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور مشرق وسطیٰ کے حالات پر خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو امید ہے کہ تاریخ کے طالب علموں کیلئے ایک بڑا سرمایہ ثابت ہوگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 906837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/906837/شہید-قاسم-سلیمانی-کی-پہلی-برسی-اور-مشرق-وسطی-کے-حوالے-سے-حیدر-جاوید-سید-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org