QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو قیامت تک یاد رکھا جائیگا، علامہ مختار امامی کا ویڈیو انٹرویو

31 Dec 2020 22:07

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکا کی جانب سے عراق میں انکی ٹارگٹ کلنگ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی؟ جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کیا کارروائی ہونی چاہیئے؟ عراق، شام و دیگر ممالک میں انسداد دہشتگردی کی جنگ میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار ان ممالک کی حکومتوں کی دعوت پر تھا، جبکہ امریکی بلاک داعش کے ذریعے ان ممالک میں خانہ جنگی کا ذمہ دار تھا، ان ممالک میں جنرل قاسم سلیمانی نے کیا کردار ادا کیا؟ دنیا بھر میں خصوصاً مشرق وسطیٰ میں امریکی اسرائیلی دہشتگردانہ پالیسی کو جنرل قاسم سلیمانی نے کیسے کاؤنٹر کیا؟ اگر جنرل قاسم جیسے افراد داعش کو عراق و شام میں نہ روکتے، تو پوری اسلامی دنیا سمیت یورپی ممالک بھی داعشی دہشتگردی کی لپیٹ میں آجاتے، داعش کو شکست دینے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کیا تھا؟ حماس اور جہاد اسلامی سمیت تمام اسرائیل مخالف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے تعلقات اور تحریک آزادی فلسطین میں جنرل قاسم سلیمانی کا کلیدی کردار؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے علامہ مختار احمد کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجئے۔


علامہ مختار احمد امامی کا تعلق صوبہ سندھ  کے شہر نوابشاہ سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مختار امامی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی آمد پر علامہ مختار امامی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 907254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/907254/شہید-قاسم-سلیمانی-کی-خدمات-کو-قیامت-تک-یاد-رکھا-جائیگا-علامہ-مختار-امامی-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org