QR CodeQR Code

شہدائے بغداد کی برسی کی مناسبت سے خصوصی انٹرویو

قاسم سلیمانی نے اپنی زندگی میں ہی ہزاروں قاسم سلیمانی تیار کر لئے تھے، علامہ حمید امامی

2 Jan 2021 00:44

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ امریکہ نے قاسم سلیمانی کو شہید کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی، شہید سلیمانی کا قصور صرف یہی تھا کہ انہوں نے امریکہ کے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔ کئی عرب ممالک نے تو کئی سال پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھا، شیعہ علماء کونسل شہید قاسم سلیمانی کی یاد اور انکے مشن کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔ شہادت سے قبل بھی قاسم سلیمانی کے بہت چاہنے والے موجود تھے، لیکن شہادت کے بعد تو انکے چاہنے والوں کی تعداد میں دنیا بھر میں بے پناہ اضافہ ہوا۔


علامہ حمید حسین امامی صاحب کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے ہے، وہ اسوقت شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے ملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل علامہ صاحب تنظیم میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ علامہ حمید حسین امامی خوش اخلاق اور انقلابی فکر کے حامل عالم دین ہیں۔ جیسا کہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے عالم اسلام کے عظیم سپاہ سالار اور مدافع مقدسات حاج سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور انکے رفقاء کی پہلی برسی کے سلسلے میں ملک کی اہم مذہبی، سیاسی اور صاحب رائے شخصیات کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا ہے، تاکہ عالم اسلام کے ان عظیم شہداء کے کارناموں کو امت مسلمہ کی بیداری کا وسیلہ بنایا جائے۔ اسی سلسلہ میں علامہ حمید حسین امامی کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا گیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 907442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/907442/قاسم-سلیمانی-نے-اپنی-زندگی-میں-ہی-ہزاروں-تیار-کر-لئے-تھے-علامہ-حمید-امامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org