QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مولانا غلام حسین متو کا خصوصی انٹرویو

2 Jan 2021 14:25

مطہری فکری و ثقافتی مرکز جموں و کشمیر کے سرپرست کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسا واحد ملک ہے جس نے اپنے فوجی کمانڈر کی تدفین سے پہلے ہی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔


مولانا شیخ غلام حسین متو کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شالنہ پانپور سے ہے، وہ 1994ء سے 2013ء تک جمہوری اسلامی ایران میں زیرتعلیم رہے، مولانا غلام حسین مطہری فکری و ثقافتی مرکز جموں و کشمیر کے روح رواں ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی دینی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے شہر و گام میں دینی و تربیتی ورکشاپس، سالانہ بیداری کانفرنسز، عظیم الشان اجتماعات، وحدت کانفرنسز اور ہفتہ وار کلاسز انجام پاتی ہیں، اسلام ٹائمز نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی آمد پر مولانا شیخ غلام حسین متو کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی ہر لمحہ اپنے آپکو اللہ کے حضور میں محسوس کرتے تھے, یہی وجہ ہے کہ آپ داعش جیسے خونخوار درندوں کے ساتھ بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق پیش آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسا واحد ملک ہے جس نے اپنے فوجی کمانڈر کی تدفین سے پہلے ہی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مولانا غلام حسین متو نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مقاومتی بلاک مضبوط ہی ہوتا گیا کمزور نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ استعماری جہانی کیخلاف مظلومین و مستضعفین کا مضبوط و منظم نیٹ ورک شہید قاسم سلیمانی کی دین ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 907524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/907524/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-کی-پہلی-برسی-مناسبت-سے-مولانا-غلام-حسین-متو-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org