1
0
Saturday 2 Jan 2021 14:25

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مولانا غلام حسین متو کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا شیخ غلام حسین متو کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شالنہ پانپور سے ہے، وہ 1994ء سے 2013ء تک جمہوری اسلامی ایران میں زیرتعلیم رہے، مولانا غلام حسین مطہری فکری و ثقافتی مرکز جموں و کشمیر کے روح رواں ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی دینی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے شہر و گام میں دینی و تربیتی ورکشاپس، سالانہ بیداری کانفرنسز، عظیم الشان اجتماعات، وحدت کانفرنسز اور ہفتہ وار کلاسز انجام پاتی ہیں، اسلام ٹائمز نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی آمد پر مولانا شیخ غلام حسین متو کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی ہر لمحہ اپنے آپکو اللہ کے حضور میں محسوس کرتے تھے, یہی وجہ ہے کہ آپ داعش جیسے خونخوار درندوں کے ساتھ بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق پیش آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایسا واحد ملک ہے جس نے اپنے فوجی کمانڈر کی تدفین سے پہلے ہی دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مولانا غلام حسین متو نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مقاومتی بلاک مضبوط ہی ہوتا گیا کمزور نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ استعماری جہانی کیخلاف مظلومین و مستضعفین کا مضبوط و منظم نیٹ ورک شہید قاسم سلیمانی کی دین ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 907524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Mohd Rafiq sheikh
India
Mashallah bhoot khoob
ہماری پیشکش