QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی، سینیئر صحافی و تجزیہ کار ابو معظم ترابی کا خصوصی انٹرویو

3 Jan 2021 11:21

اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی و تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عرب امارات، سعودی عرب یا وہاں کے دہگر ممالک کے حکمران انہیں اپنے اقتدار سے مطلب ہے، انکو اپنی دولت اور عیاشیوں سے سروکار ہے، انکو مسلمانوں کے مسائل اور فلسطین کی آزادی سے نہ کبھی لگاؤ رہا ہے اور نہ کبھی ہوگا، پاکستان سے سعودی عرب اس لئے خفا ہے کہ ہماری جو پالیسی ہے، آپ بھی اس لائن پر آجائیں اور اسرائیل کو تسلیم کر لیں، ابھی آپ دیکھیں کہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا، سعودی عرب بھی اندرون خانہ تسلیم کرچکا ہے، صرف اعلان کرنا باقی ہے، یہ اعلان ابھی اس لئے نہیں ہو رہا کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔ پاکستان اگر انکے ساتھ شامل نہیں ہوتا تو امریکہ اور اسرائیل کو خطرہ ہے کہ پاکستان، ایران، ملائشیا، انڈونیشیا ترکی سمیت علیحدہ بلاک بن جائیگا، یہ بلاک کمزور نہیں بلکہ ایک مستحکم اور مضبوط بلاک ہوگا۔ سعودی عرب اور امارات کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، وہ تو صرف تیل کی دولت پر عیاشیاں کر رہے ہیں۔


ابو معظم ترابی کا تعلق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ وہ سینیئر صحافی ہیں اور اعتدال اخبار کے چیف ایڈیٹر ہیں، جبکہ مختلف اردو اخباروں کیلئے کالم بھی لکھتے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ علاقے کی قومی سیاست، ثقافت اور تہذیب پر دہشتگردی کی جنگ کے اثرات پر خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ ابو معظم ترابی عالم اسلام کے دیرینہ مسائل جیسے کشمیر و فلسطین پر بھی خصوصی نگاہ رکھتے ہیں اور مشرق وسطٰی کے موجودہ حالات واقعات، انکے محرکات اور اثرات کے بارے میں دقیق تجزیہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ابو معظم ترابی کیساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا اور انکے ساتھ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت اور خطے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ گفتگو ویڈیو انٹرویو کی صورت میں پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 907621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/907621/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-کی-پہلی-برسی-سینیئر-صحافی-تجزیہ-کار-ابو-معظم-ترابی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org