QR CodeQR Code

سانحہ مچھ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے کی ریاستی پالیسی کا نتیجہ ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

8 Jan 2021 21:28

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ سپاہ صحابہ اور طالبان جیسے گروہوں کو ہمارے قتل عام پر مامور کیا گیا، سرکار دو عالم (ص) نے لوگوں کو مسلمان بنایا اور پاکستان میں مسلمانوں ہی کو کافر قرار دیکر قتل کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلک کیخلاف جہادی جھتے بنائے گئے، سپاہ صحابہ اور طالبان جیسے گروہوں کو ہمارے قتل عام پر مامور کیا گیا، سرکار دو عالم (ص) نے لوگوں کو مسلمان بنایا اور پاکستان میں مسلمانوں ہی کو کافر قرار دیکر قتل کیا جارہا ہے۔ کراچی پریس کلب میں علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار قلندری، شبر رضا سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا کہ ریاست ہمیشہ دہہشت گرد گروہوں کو سپورٹ کرتی رہی ہے اور آج بھی اپنا وہی کردار ادا کررہی ہے، ہزارہ برادری کیخلاف دہشت گردی ریاست کی دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 908947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/908947/سانحہ-مچھ-دہشتگردوں-کو-سپورٹ-کرنے-کی-ریاستی-پالیسی-کا-نتیجہ-ہے-علامہ-رضی-جعفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org