QR CodeQR Code

جے یو آئی کے رہنماء سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا خصوصی انٹرویو

30 Jan 2021 23:04

جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے امیر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ حکومتی وزراء اب یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ عوامی مسائل کا حل اب انکے بس سے باہر ہے، ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی صرف یہ رہ گئی ہے کہ صرف امریکہ کو سلام کرو اور آپ پرامن طریقہ سے رہو۔ ہمارے حکمرانوں نے قوم اور ملک کو امریکہ کے سامنے لٹا دیا ہے، اسکے باوجود ملک میں بدامنی ہے۔ خطہ میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک ہیں۔


مولانا عطاء الرحمان کا بنیادی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، وہ جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہونے کے علاوہ جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر بھی ہیں۔ مولانا صاحب اسوقت سینیٹ کے رکن ہیں اور ماضی میں رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر سیاحت کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں۔ مولانا عطاء الرحمان صاحب نرم مزاج اور میڈیا دوست شخصیت بھی ہیں، ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مولانا عطاء الرحمان سے بعض ملکی اور بین الاقوامی امور پر ایک ٹیلی فونک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 913330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/913330/جے-یو-ا-ئی-کے-رہنماء-سینیٹر-مولانا-عطاء-الرحمان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org