QR CodeQR Code

جشن میلاد حضرت فاطمہؑ پر ایرانی سفیر اور انکی اہلیہ کی مبارکباد کی ویڈیو

3 Feb 2021 16:26

ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور انکی اہلیہ اکٹھے موجود ہیں۔ اپنے پیغام میں ایرانی سفیر کی اہلیہ فارسی زبان میں تہنیت اور مبارکباد کے الفاظ ادا کر رہی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی ان الفاظ کا اردو ترجمہ بیان کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دختر رسولؐ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے موقع پر پاکستان تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور انکی اہلیہ نے پاکستانی مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور انکی اہلیہ اکٹھے موجود ہیں۔ اپنے پیغام میں ایرانی سفیر کی اہلیہ فارسی زبان میں تہنیت اور مبارکباد کے الفاظ ادا کر رہی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی ان الفاظ کا اردو ترجمہ بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیغام میں مبارکباد کیساتھ کہا ہے کہ ایران میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم مادر اور یوم خواتین کے طور پر بھی منایا جاتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی اس دن کو یوم مادر اور یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی اہلیہ کا فارسی زبان میں پیغام اور ایرانی سفیر کی جانب سے اس کا اردو میں ترجمہ ویڈیو صورت میں پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 914100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/914100/جشن-میلاد-حضرت-فاطمہ-پر-ایرانی-سفیر-اور-انکی-اہلیہ-کی-مبارکباد-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org