QR CodeQR Code

پنجاب میں عزاداروں پر قائم مقدمات اور شیڈول فورتھ کے حوالے سے 

شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا ویڈیو بیان 

14 فروری کو سکھر پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہائوس تک پُرامن لانگ مارچ کی حمایت

13 Feb 2021 03:25

ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ شیڈول فورتھ میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں، رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں، ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی جنوری اور فروری میں ایک بڑی تعداد میں عزاداروں کو اذیت ناک پریکٹس شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں، رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے کے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں، علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا کہ ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ زیادتیوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ نے 14 فروری کو پُرامن لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، ملت کے تمام طبقات آمادہ و بیدار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب بنیادی حقوق کے حصول اور عزاداری کی حمایت میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 915937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/915937/شیعہ-علماء-کونسل-جنوبی-پنجاب-کے-صوبائی-صدر-علامہ-موسی-رضا-جسکانی-کا-ویڈیو-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org