QR CodeQR Code

ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے فرزند شہید کا خصوصی انٹرویو

5 Mar 2021 20:48

اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر دانش نقوی کا کہنا تھا کہ شہید اپنی شہادت کے بعد امر ہو جاتا ہے، پھر وہ کسی فرقے، جماعت یا ملک کا شہید نہیں رہتا بلکہ آفاقی ہو جاتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ شہید کے افکار کو نوجوان نسل تک پہنچایا جائے، انکے افکار کو فروغ دیا جائے، اور انکے اس مقصد کو زندہ رکھا جائے، جس کیلئے انہوں نے اپنی جان قربان کی ہوتی ہے، تو الحمد للہ ہمارا ادارہ افکار اس حوالے سے کوشاں ہے، ہم ایک شہید نہیں بلکہ ملت کے تمام شہداء کے افکار کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


ڈاکٹر دانش نقوی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے فرزند ہیں۔ قم المقدس میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں شہداء کے افکار کے حوالے سے "ادارہ فروغ افکار شہداء" کے نام سے ادارہ چلا رہے ہیں، جس کا مقصد شہداء کے افکار کا فروغ ہے۔ ایک عرصے سے پاکستان میں شہداء کے حوالے سے سرگرم ہیں، مختلف قومی تنظیمات کے تعاون سے افکار شہداء کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ 7 مارچ کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی لاہور میں برسی کی مناسبت سے پاکستان تشریف لائے تو اسلام ٹائمز نے ادارہ فروغ افکارِ شہداء اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے انتظامات اور ادارے کے مقاصد کے حوالے سے ان کیساتھ ایک خصوصی نشست کی، جسکا احوال اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 919839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/919839/ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کی-برسی-مناسبت-سے-فرزند-شہید-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org