QR CodeQR Code

الیکٹ بشپ آف پاکستان فادر الیاس نواب کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

17 Mar 2021 03:02

فادر الیاس کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آیت اللہ سیستانی نے عراق میں مسیحیوں کو حقیقی طور پر داعش سے محفوظ رکھا، جس پر ہم انکے شکرگزار ہیں، داعش جیسی تنظیموں کا مذہب تو دور کی بات انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں۔ پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے عالمی سطح پر بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے، اس ملاقات سے مذاہب کے درمیان موجود غلط فہمیاں دور ہونگی۔ میری عالمی رہنماوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں تمام مذہب کے پیروکاروں کو آزادی کیساتھ رہنے کے مواقع فراہم کریں۔


مسیحی رہنماء فادر الیاس نواب صاحب کا بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے، حال ہی میں الیاس صاحب کو بشپ آف پاکستان منتخب کیا گیا ہے اور رواں ماہ کی 27 تاریخ کو وہ باقاعدہ طور پر اپنی مذہبی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ الیاس صاحب ایک ملنسار اور خوش اخلاق طبعیت کے مالک اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کیلئے عملی طور پر ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، انہوں نے ملتان، لاہور اور کراچی میں مسیحی مذہب کی تعلیم حاصل کی۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے الیکٹ بشپ آف پاکستان الیاس نواب کیساتھ مسیحی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کیساتھ گذشتہ دنوں عراق میں ہونیوالی ملاقات، اسکے عالمی سطح پر ہونیوالے اثرات، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کو درپیش مسائل و مظالم سمیت دیگر امور پر ایک اہم ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 921942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/921942/الیکٹ-بشپ-ا-ف-پاکستان-فادر-الیاس-نواب-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org