0
Wednesday 17 Mar 2021 03:02

الیکٹ بشپ آف پاکستان فادر الیاس نواب کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمسیحی رہنماء فادر الیاس نواب صاحب کا بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے، حال ہی میں الیاس صاحب کو بشپ آف پاکستان منتخب کیا گیا ہے اور رواں ماہ کی 27 تاریخ کو وہ باقاعدہ طور پر اپنی مذہبی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ الیاس صاحب ایک ملنسار اور خوش اخلاق طبعیت کے مالک اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کیلئے عملی طور پر ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، انہوں نے ملتان، لاہور اور کراچی میں مسیحی مذہب کی تعلیم حاصل کی۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے الیکٹ بشپ آف پاکستان الیاس نواب کیساتھ مسیحی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کیساتھ گذشتہ دنوں عراق میں ہونیوالی ملاقات، اسکے عالمی سطح پر ہونیوالے اثرات، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کو درپیش مسائل و مظالم سمیت دیگر امور پر ایک اہم ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 921942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش