QR CodeQR Code

مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی کا ولادت باسعادت امام زمانہ (عج) کی مناسبت پر خصوصی انٹرویو

29 Mar 2021 12:35

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو میں وادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر کا کہنا تھا کہ امام مہدی (عج) صرف قانون الہیٰ کی طرف دعوت نہیں بلکہ قانون الہیٰ نافذ بھی کرینگے۔


وادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی نے اسلام ٹائمز کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امام مہدی (عج) کے وجود سے ہی زمین والوں کا عالم ملکوت سے بھی رابطہ برقرار ہے اور الہیٰ ہدایت بھی قائم ہے۔ امام برحق صرف قانون الہیٰ کی طرف دعوت نہیں دیں گے بلکہ قانون الہیٰ نافذ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء تشیع و علماء تسنن کا مشترکہ ایمان امام زمانہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابن حجر ھیثمی شافعی، عماد الدین ابن کثیر دمشقی، ابن ابی الحدید مدائنی، صدر الدین قونیوی، محمد بن بدرالدین رومی، جلال الدّین سیوطی، شیخ عبدالحق دھلوی، شیخ ابوالعرفان صبّان، ابوالفوز محمد امین بغدادی، شیخ منصور علی ناصیف وغیرہ کا ایمان امام مہدی (عج) کے حوالے سے مشترک ہے۔ امام زمانہ کے ظہور کی راہ ہموار کرنے میں ہمارا رول یہ ہے کہ اپنے کاموں میں خود کو اللہ کے حضور میں سمجھتے ہوئے واجبات پر عمل کرنا اور محرمات کو چھوڑنا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 924028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924028/مولانا-ا-غا-سید-عبدالحسین-موسوی-کا-ولادت-باسعادت-امام-زمانہ-عج-کی-مناسبت-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org