QR CodeQR Code

شیعیان کشمیر کو درپیش مسائل کے حوالے سے محمد اشرف خان کا خصوصی انٹرویو

30 Mar 2021 16:54

جموں و کشمیر شیعہ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے کنوینر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ شیعہ وقف بورڈ کا قیام اہلیان کشمیر کا دیرینہ و مشترکہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ اس بورڈ کے قیام کی حمایت کس حکومت میں ہوئی ہے۔


محمد اشرف کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے۔ آپ وادی کشمیر کے فعال سماجی کارکن اور شیعیان کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے وجود میں آنیوالے ادارے ’’شیعہ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے کنوینر ہیں۔ محمد اشرف خان ہمیشہ شیعہ وقف بورڈ کے قیام کیلئے اگلے محاذ پر قانونی جنگ لڑتے رہے۔ 2003ء میں جب مسلم اوقاف ٹرسٹ کو مسلم وقف بورڈ میں تبدیل کر دیا گیا تو انہوں نے اسی روز سے شیعہ وقف بورڈ تشکیل دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز نے شیعیان کشمیر کو درپیش مسائل اور شیعہ وقف بورڈ کے حوالے سے محمد اشرف خان سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کا قیام اہلیان کشمیر کا دیرینہ و مشترکہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ اس بورڈ کے قیام کی حمایت کس حکومت میں ہوئی ہے، اصل دیکھنا یہ ہے کہ وادی کشمیر کے تمام علماء و دانشوروں کا ماننا ہے کہ شیعہ اوقاف کو منظم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے اہل تشیع کا ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 924268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924268/شیعیان-کشمیر-کو-درپیش-مسائل-کے-حوالے-سے-محمد-اشرف-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org