1
2
Tuesday 30 Mar 2021 16:54

شیعیان کشمیر کو درپیش مسائل کے حوالے سے محمد اشرف خان کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمحمد اشرف کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے۔ آپ وادی کشمیر کے فعال سماجی کارکن اور شیعیان کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے وجود میں آنیوالے ادارے ’’شیعہ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے کنوینر ہیں۔ محمد اشرف خان ہمیشہ شیعہ وقف بورڈ کے قیام کیلئے اگلے محاذ پر قانونی جنگ لڑتے رہے۔ 2003ء میں جب مسلم اوقاف ٹرسٹ کو مسلم وقف بورڈ میں تبدیل کر دیا گیا تو انہوں نے اسی روز سے شیعہ وقف بورڈ تشکیل دینے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز نے شیعیان کشمیر کو درپیش مسائل اور شیعہ وقف بورڈ کے حوالے سے محمد اشرف خان سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ کا قیام اہلیان کشمیر کا دیرینہ و مشترکہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ اس بورڈ کے قیام کی حمایت کس حکومت میں ہوئی ہے، اصل دیکھنا یہ ہے کہ وادی کشمیر کے تمام علماء و دانشوروں کا ماننا ہے کہ شیعہ اوقاف کو منظم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے اہل تشیع کا ہمیشہ استحصال کیا گیا ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 924268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

غلام محمد صوفی
India
شیعہ وقف بورڈ جموں کشمیر کے شیعہ مسلک کے لوگوں کے لئے اچھا پیغام ہے، لہذا اس کام کو ہمیں ایک ہوکر اس کے قیام کے لئے جدوجھد جاری رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔ خداوند متعال محترم محمد اشرف صاحب کو سلامت رکھے، ہم اس جہدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
ہماری پیشکش