QR CodeQR Code

ہندوستانی مسلمان محسوس کرتے ہوںگے کہ انہوں نے پاکستان نہ جاکر غلط فیصلہ کیا، علامہ مرزا یوسف

31 Mar 2021 20:26

ممتاز عالم دین اور اتحاد بین المسلیمن کے داعی علامہ مرزا یوسف حسین کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھاکہ 23 مارچ 1940ء عظیم ترین دن تھا، جس روز بنگال کے گورنر مولوی عبدالحق نے قرارداد پاکستان پیش کی، قائداعظم محمد علی جناح نے محسوس کیا کہ ہندوستان میں دو قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں، جنکا مذہب، عقیدہ، نظریات، روایات، لباس، زبان، رسوم و رواج، رہن سہن سب جدا ہے، انکی خواہش تھی کہ مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن ہونا چاہیئے جسکے لئے شیر بنگال اے کے فصل الحق نے منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کی، جسکے نتیجے میں اسلامی مملکت وجود میں آئی، پاکستان میں آج مسلمان آزادی سے عزت کی زندگی گزار رہے ہیں، ہندوستان کے مسلمان بہن بھائی آج محسوس کرتے ہونگے کہ ہم نے پاکستان نہ جاکر غلط فیصلہ کیا، بھارت میں ہندو آج بھی مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں، قتل و غارت گری جاری ہے، مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ملازمتوں کا مسئلہ ہے، ہم سب پاکستان کی جتنی بھی قدر کریں کم ہے، اسلام تمام مکاتب فکر اور مسالک کو اپنے عقائد کے مطابق جینے کی اجازت دیتا ہے۔


پاکستان کے معروف بزرگ شیعہ عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ مرزا یوسف حسین کی شخصیت کسی تعارف کے محتاج نہیں، وہ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک ہونے کیساتھ ساتھ تمام شیعہ سنی مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام پر مشتمل متحدہ دینی محاذ پاکستان کے بھی سربراہ ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ کے نمائندے صفدر عباس نے علامہ مرزا یوسف حسین کیساتھ مختصر نشست کی اور اس موقع پر انکا خصوصی ویڈیو انٹرویو لیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 924509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924509/ہندوستانی-مسلمان-محسوس-کرتے-ہوںگے-کہ-انہوں-نے-پاکستان-نہ-جاکر-غلط-فیصلہ-کیا-علامہ-مرزا-یوسف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org