QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجا ناصر علی خان کا خصوصی انٹرویو

2 Apr 2021 20:18

اسلام ٹائمز سے بات چیت میں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے کوشاں ہے، سیاحتی شعبے کے فروغ کیلئے گلگت میں اقدامات کئے جا رہے ہیں، جنکی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا، وہیں علاقے کے مسائل کا مؤثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع بھی میسر آئیں گے۔ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سدپارہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں برفانی چیتا کے نام سے دنیا جانتی ہے، گلگت کے نوجوانوں کیلئے تربیتی مراکز جلد کھولے جائیں گے۔


راجا ناصر علی خان پاکستان کے ممتاز سیاست دان اور گلگت بلتستان اسمبلی کے منتخب رکن ہیں، 15 نومبر 2020ء کو آزار امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑے اور بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، بعد میں وہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہوگئے، اسوقت راجا ناصر علی خان گلگت بلتستان کے سیاحت، کھیل، ثقافت اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ہیں، انہوں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے آواز بلند کی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 924866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924866/گلگت-بلتستان-کے-وزیر-سیاحت-راجا-ناصر-علی-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org