QR CodeQR Code

وہ وقت دور نہیں جب مظلوم فلسطینی اپنی سرزمین پر واپس جائینگے

عالمی یوم القدس کی آمد، علامہ باقر زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

29 Apr 2021 23:48

اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ دنیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے، پہلے اسرائیل میں جہاں ایک گولی بھی نہیں جاتی تھی، اب وہاں میزائل پہنچ رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب مظلوم فلسطینی اپنی سرزمین پر واپس جائیں گے، فلسطین میں فلسطینیوں کی واپسی ان کا بنیادی حق ہے، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا، جو آج ساری دنیا میں بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل ہیں، وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اہم رکن اور جامعہ امامیہ کراچی کے مہتمم بھی ہیں، وہ ملکی و بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ پاکستان خصوصاََ کراچی سمیت سندھ بھر جہاں وہ ملّی حوالے سے فعال کردار ادا کرتے ہیں، وہیں وہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، سیاسی و سماجی حلقوں میں انکی شخصیت صاحب الرائے کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے یوم القدس کی آمد کے موقع پر علامہ باقر عباس زیدی سے خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 929922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/929922/عالمی-یوم-القدس-کی-آمد-علامہ-باقر-زیدی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org