QR CodeQR Code

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا کا القدس کانفرنس سے خطاب

قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی آواز ہے، قدس کی تحریک کو امام خمینی ؒ نے مضبوط کیا

2 May 2021 01:34

لاہور میں القدس کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ آزادی قدس کی تحریک کو امام خمینی ؒ نے مضبوط کیا۔۔ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی آواز ہے، مگر افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ القدس کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی قدس کی تحریک کو امام خمینی ؒ نے مضبوط کیا۔ یہ تحریک مسلمانوں کے دلوں کے اندر اس روز سے ہے، جس دن سے قبلہ اول پر یہودیوں کا تسلط ہے۔ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی آواز ہے، مگر افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسلمان دنیا بھر کے مسلمانوں کی امید ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 930268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/930268/قبلہ-اول-کی-آزادی-ہر-مسلمان-آواز-ہے-قدس-تحریک-کو-امام-خمینی-نے-مضبوط-کیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org