QR CodeQR Code

لاہور میں اسرائیل کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرے کی ویڈیو رپورٹ

16 May 2021 19:35

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہ کرکے امریکہ پوری دنیا میں ظالم ریاست کے طور پر بے نقاب ہوگیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ قرآن ہمیں یہود و نصاریٰ سے دوستی بنانے سے منع کرتا ہے، اس واضح قرآنی حکم کے باوجود اگر کوئی مسلم حکمران یہود و نصاریٰ سے تعلق رکھتا ہے اور ان پر اعتماد کرتا ہے تو وہ اسلام کا غدار ہے۔


لاہور سے تصور شہزاد کی رپورٹ

فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی پرچم اور فلسطین کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے جبکہ مظاہرین اسرائیلی جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ شملہ پہاڑی چوک "مردہ باد مردہ باد، اسرائیل مردہ باد" کے نعروں سے گونجتا رہا۔ اس موقع پر پہلے سے وہاں موجود انجمن طلبہ اسلام کے درجنوں کارکن بھی ایم ڈبلیو ایم کے مظاہرے میں شریک ہوگئے اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی جبکہ دیگر علماء بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ او آئی سی کو بیان بازی سے نکل کر عملی اقدامات کرنے چاہیئے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کو اب اپنا فیصلہ واپس لے لینا چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 932868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/932868/لاہور-میں-اسرائیل-کیخلاف-ایم-ڈبلیو-کے-مظاہرے-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org