QR CodeQR Code

فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی سفاکیت کیخلاف لاہور کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

17 May 2021 23:30

احتجاجی ریلی میں فلسطینی طلبہ نے بھی شرکت کی، پاکستان میں مقیم فلسطینی طالبعلم انجینیئر سیف نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ملک نہیں بلکہ دہشتگرد گروہ ہے، جو اپنی سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے، پاکستان کے شہر لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فسلطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر آزادی فلسطین کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی میں فلسطینی طلبہ نے بھی شرکت کی۔ پاکستان میں مقیم فلسطینی طالبعلم انجینیئر سیف نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ملک نہیں بلکہ دہشت گرد گروہ ہے، جو اپنی سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کابل سے لے کر کشمیر اور فلسطین تک ہر جگہ استعماری قوتیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں برباد کر رہی ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام دوست قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 933080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/933080/فلسطینیوں-کی-حمایت-اور-اسرائیلی-سفاکیت-کیخلاف-لاہور-کے-شہری-سڑکوں-پر-نکل-آئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org